تازہ ترینخبریںپاکستان

خیبر پختونخوا والے بارشوں اور برفباری کے لئے ہوجائیں تیار

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاروں پر برفباری کا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ (18 اکتوبر) کی رات سے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

بدھ کے روز چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ ، ما نسہرہ، کوہستان، بونیر، دروش، میرکھانی، کرم، کوہاٹ، خیبر، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے تاہم صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے اس لئے مقامی افراد اور سیاح محتاط رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button