سینیئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کی قتل کیے جانے سے قبل سے کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ نامور صحافی کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔
I went to college with Sarah Inam in Canada. The sweetest, kindest soul. Soft spoken, brilliant, majoring in Economics.
This was her first marriage.
She had worked at the best places, traveled the world & now wanted to settle down, build a strong healthy home#JusticeForSarahpic.twitter.com/5DA9gSD86g— Meher Bokhari (@meherbokhari) September 24, 2022
صحافی مہر بخاری نے سارہ اور شاہنواز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ سارہ انعام اور وہ کینیڈا کے ایک کالج میں زیر تعلیم تھیں، سارہ ایک مہربان ، رحم دل اور نرم گو خاتون تھی، یہ ان کی پہلی شادی تھی، سارہ نے دنیا کی بہترین جگہوں پر کام کیا،دنیا کا سفر کیا اور اب وہ ایک مضبوط گھرانہ تشکیل دینےکی خواہشمند تھی ۔
مہر بخاری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ایک پوسٹ کا سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ زیر غور پوسٹ مقتولہ سارہ انعام کی آخری پوسٹ ہے۔
Sarah’s last post.
Seems like she felt she could heal him
Insight into the beautiful soul she had. #JusticeForSarahpic.twitter.com/GtR0bb9ZQB
— Meher Bokhari (@meherbokhari) September 25, 2022
صحافی مہر بخاری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسے لگتا تھا کہ وہ ٹھیک کرسکتی ہے۔12 ستمبر کو شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے رکھا ہے۔
دوسری جانب سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے، سارہ انعام کی میت ان کے والدین کے حوالے کی جائے گی اور مقتولہ کی نماز جنازہ 28 ستمبرکی دوپہر شہزادٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔