تازہ ترینجرم کہانیخبریں

مزید آڈیوز لیک نہ کریں، اہم حکومتی اداروں کی ہیکرز سے بات چیت جاری، 5 ارب روپے کی آفر

وزیراعظم ہائوس پرہیکرز کاحملہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی آڈیوز لیک کردی گئیں ،

ہیکرز نے ایک قدم اورآگے بڑھاتے ہوئے آڈیوز کوتین لاکھ پینتالیس ہزار ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کردیا،

ایک آڈیو میں وزراء مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنمائوں کے استعفوں پربات کررہے ہیں جبکہ آڈیو میں استعفوں کی منظوری کے لیے لندن سے آرڈر لینے کا ذکر ہو رہاہے،

وزیراعظم کی مریم نواز کے داماد کے حوالے سے مبینہ آڈیوٹیپ سامنے آگئی جس میں ایک شخص وزیراعظم کوبتارہاہے کہ مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے پلانٹ درآمد کرنے کاکہہ رہی ہیں

آڈیولیک کے بعد وزیراعظم ہائوس کی سیکورٹی پر سوالات اٹھ گئے،

ہیکرز نے یہ دو نہیں بلکہ کئی اور آڈیوز بھی پاس ہونے کادعویٰ کیاہے،

نجی ٹی وی کے بیوروچیف صدیق جان نے دعویٰ کیاہے کہ اہم حکومتی اداروں کی ہیکرز سے بات چیت جاری ہے،5 ارب کے عوض مزید آڈیوز لیک نہ کرنے کی آفر جبکہ قیمت مزید بڑھانے کی پیشکش بھی کی گئی ہے،

صحافی کے مطابق اگر ڈیل نہ ہوئی تو ایسی ایسی چیزیں آئیں گی کہ سن کر آپ کے کانوں سے دھوئیں نکلنے لگ جائیں

جواب دیں

Back to top button