تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

لاہور: شہری سے کھانے کیلئے پیسے مانگنے والے 3 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

لاہور میں دوران ڈیوٹی شہری کو روک کر کھانےکے لیے پیسوں کا مطالبہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

ان اہلکاروں کے خلاف لاہور پولیس نے ہی مقدمہ درج کیا، ان پولیس اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی شہری سےکھانے کیلئے پیسے مانگے تھے۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا کہ شہریوں کی عزت اور پولیس فورس کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

 

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فیاض، فرحان اور احمد مصطفیٰ نامی 3 پولیس اہلکاروں نےلاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں شہری کو روک کر کھانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیاتھا۔

 

شہری کی شکایت درست ثابت ہونے پر تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا

جواب دیں

Back to top button