تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانے پر دلہن نے دولہا سے طلاق مانگ لی

بھارت میں ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانے پر نوبیاہتا دلہن نے اپنے دولہا سے طلاق مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے پٹیل نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی شادی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے ہوئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کے بعد دونوں میاں بیوی ہنی مون پر گئے لیکن یہ ہنی مون خوش گوار یادوں کے بجائے نوبیاہتا جوڑی کے درمیان علیحدگی کی وجہ بن گیا کیونکہ لڑکا اپنے والدین اور بہن بھائی کو بھی ہنی مون پر ساتھ لے گیا تھا

رپورٹ کے مطابق ہنی مون کے معاملے پر دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ بیوی نے طلاق کا مطالبہ کر دیا جس پر ان دونوں کو کونسلنگ سینٹر بھیجا گیا۔

بیوی نے کونسلر کو بتایا کہ ہنی مون پر جانے کا مقصد میاں بیوی کے درمیان تعلق مضبوط کرنا ہوتا ہے لیکن خاندان کے دیگر افراد کی مسلسل موجودگی کی وجہ سے شوہر کے ساتھ مناسب وقت نہیں گزار سکی۔

دوسری جانب شوہر نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے خاندان کو ساتھ اس لیے لے کر گیا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ سب خوش ہوں، اپنے ساتھ والدین اور بہن بھائیوں کو شامل کرنا نامناسب نہیں تھا اور مجھے یہ غلطی نہیں لگتی

جواب دیں

Back to top button