
رائیونڈ میں نوبیاہتا لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کشمالہ گل کے قتل کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے
ذیشان رضا نے بتایا ہے کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے پر گلا دبا کر بیوی کو مارا ہے، ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم اور مقتولہ نے 2 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی







