تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پی ٹی آئی کا گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، آزاد جمہوری نظام اور آزاد عدلیہ کے حامی ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کو ختم کر کے ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی ہے۔

جواب دیں

Back to top button