پروفیسر نوید اقبال: جناح ہسپتال لاہور میں طبی خدمات کا ایک روشن باب

پروفیسر نوید اقبال: جناح ہسپتال لاہور میں طبی خدمات کا ایک روشن باب
تحریر:مقصود خالد
پاکستان کے سرکاری شعبہ صحت میں چند شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اپنی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہی ممتاز ناموں میں پروفیسر نوید اقبال کا نام نمایاں ہے، جو جناح ہسپتال لاہور کے شعبہ یورولوجی کے سربراہ اور ملک کے معروف یورولوجسٹ و ٹرانسپلانٹ سرجن ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کڈنی ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت پنجاب کی عوام کے لیے ایک احسن اقدام ہے۔
پروفیسر نوید اقبال کی قیادت میں جناح ہسپتال کا شعبہ یورولوجی نہ صرف جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہوا بلکہ اس نے ہزاروں مریضوں کے لیے امید اور زندگی کی نئی کرن بھی فراہم کی۔ ان کی مسلسل کاوشوں نے اس شعبے کو پاکستان کے نمایاں یورولوجی مراکز میں شامل کر دیا ہے۔
پروفیسر نوید اقبال کی نمایاں خدمات میں گردے کی پیوند کاری کے پروگرام کو فروغ دینا شامل ہے۔ گردوں کے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے کامیاب ٹرانسپلانٹ زندگی کی بحالی کا ذریعہ بنتا ہے، مگر یہ علاج اکثر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا ہے۔ پروفیسر نوید اقبال اور ان کی ٹیم نے جناح ہسپتال میں متعدد کامیاب گردہ ٹرانسپلانٹ آپریشنز انجام دے کر ایسے مریضوں کو نئی زندگی عطا کی جن کے لیے مہنگا علاج ممکن نہیں تھا۔
ان کی قیادت میں جناح ہسپتال میں جدید لیزر لیتھوٹرپسی ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی گئی، جس کے ذریعے گردے اور پیشاب کی نالی کی پتھری کا علاج انتہائی مثر اور کم تکلیف دہ انداز میں کیا جاتا ہے۔ اس جدید سہولت نے مریضوں کے علاج کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صحت یابی کے دورانیے کو بھی نمایاں طور پر کم کیا ہے۔
شعبہ یورولوجی کی ترقی کے لیے پروفیسر نوید اقبال نے مختلف ذیلی شعبوں کو بھی مضبوط بنایا، جن میں یورولوجیکل کینسر، خواتین کی یورولوجی، مردانہ بانجھ پن، نیورو یورولوجی اور اینڈویورولوجی شامل ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں مریضوں کو ایک ہی ادارے میں جامع اور معیاری علاج میسر آ رہا ہے۔
پروفیسر نوید اقبال ایک کامیاب معالج ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین استاد اور رہنما بھی ہیں۔ آلّامہ اقبال میڈیکل کالج سے وابستگی کے دوران انہوں نے متعدد نوجوان ڈاکٹروں کی تربیت کی، جو آج ملک کے مختلف ہسپتالوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تدریسی خدمات نے پاکستان میں یورولوجی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
طبی حلقوں میں پروفیسر نوید اقبال کو ایک ایسے ڈاکٹر کے طور پر جانا جاتا ہے جو پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور انسان دوستی کی اعلیٰ مثال ہیں۔ ان کے مریض اور ساتھی ڈاکٹر ان کے حسنِ اخلاق، عاجزی اور مریضوں کے ساتھ مخلصانہ رویے کو بے حد سراہتے ہیں۔
یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ پروفیسر نوید اقبال کی خدمات نے جناح ہسپتال لاہور کو جدید یورولوجی اور گردہ ٹرانسپلانٹ کے میدان میں ایک ممتاز مقام دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قیادت، وعن اور عوامی خدمت کے جذبے نے نہ صرف ہزاروں مریضوں کی زندگیاں بدلیں بلکہ سرکاری شعبہ صحت پر عوام کے اعتماد کو بھی مضبوط کیا ہے۔
پاکستان کو ایسے معالجین پر فخر ہے جو اپنے علم اور تجربے کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں، اور پروفیسر نوید اقبال یقیناً انہی قابلِ فخر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔




