
ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہورٟ سپورٹس رپورٹر ٞ ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ،عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر کردیئے گئے ۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا
۔تین روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان گروپ سی میں شامل ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر رضا کچلو ہوں گے۔ پاکستان سکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد اور احمد دانیال ،محمد عرفان خان ، خواجہ نافع ، محمد شہزاد اور سعد مسعود بھی حصہ لیں گے۔پاکستان ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو گی







