تازہ ترینخبریںفن اور فنکارپاکستان

انور مقصود کا آخری اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کا اعلان

پاکستان کے معروف ادیب، ڈرامہ نگار و اداکار انور مقصود نے اپنے آخری اسٹیج ڈرامے ’تھانہ نہ دھیم تھانہ‘ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود کا کہنا ہے کہ میرا ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ آخری اسٹیج ڈرامہ ہونا تھا، تاہم حالات کے باعث مجھے ایک اور ڈرامہ لکھنا پڑا۔

 

واضح رہے کہ 15 مارچ 2024ء کو انور مقصود نے اپنے اغواء سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا

 

انہوں نے اس موقع پر اپنے مداحوں اور احباب کی جانب سے تشویش اور فکر کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

 

انور مقصود پاکستان کے ممتاز ڈرامہ نگار، طنز و مزاح نگار، ٹی وی میزبان، اداکار، نغمہ نگار اور مصور ہیں، ان کا فنی کیریئر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔

 

انور مقصود کا تعلق ایک ادبی اور فنکار گھرانے سے ہے، ان کی بہنوں میں معروف ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا، شاعرہ زہرا نگاہ اور زبیدہ طارق شامل ہیں

جواب دیں

Back to top button