تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

*قومی مردوں کی ٹیم کو 64 سالہ انتظار ختم کرنے پر مبارکباد

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے قومی مردوں کی فٹبال ٹیم کو کسی آزاد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

نولبرٹو سولانو کی زیرِ قیادت پاکستان نے اتوار کو مالدیپ میں جاری ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں افغانستان کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے 1962 کے مردیکا کپ کے بعد پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی نے کہا:

“ہم اس دن کا چھ دہائیوں سے زائد عرصے سے انتظار کر رہے تھے اور میں اپنی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جس کا ہمارے شائقین بھی طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔”

انہوں نے مزید کہا:

“یہ کامیابی ترقی، محنت اور لگن کی عکاس ہے۔ ہم اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے تاکہ ایسی کامیابیاں استثنا نہیں بلکہ پاکستان فٹبال کی پہچان بن جائیں۔”

جواب دیں

Back to top button