تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کا زلزلہ ، 15 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں گر گئیں

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کے زلز لے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

جزیرہ منداناؤ کے قریب 7.8 شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7:40 بجے کے قریب آیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گر گئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 129افراد زخمی ہیں تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

فلپائن کے قریب سمندر میں آنے والے طاقتور زلزلے کے بعد ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ فلپائن کے ساحلی علاقوں میں 3 میٹر تک بلند لہریں آ سکتی ہیں جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے بعض حصوں میں 1 میٹر تک لہروں کا امکان ہے۔

جواب دیں

Back to top button