
سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 17 مئی کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر 18 گھنٹے 30 منٹ ہو گی۔
اس حوالے سے سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 1447 ہجری بروز پیر 18 مئی کو متوقع ہے، ذوالحج کا چاند پاکستانی وقت کے مطابق 17 مئی کو رات 1 بج کر 1منٹ پر ہو گا
ترجمان نے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان 60 منٹ کا وقفہ ہے، 17 مئی کی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات موافق ہیں۔
سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں عیدالاضحٰی 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے، ذوالحج کے چاند کا حتمی فیصلہ پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔







