
لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے 26 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ حکام نے کہا ہے کہ لاہور سے القاعدہ کے 1، سرگودھا سے فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق علاقہ غیر سے ہے، جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ای آئی ڈی بم، 3 ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں میں عرفان، ضامن علی، مجاہد علی، فیصل، شیراز، نعمت اللّٰہ، اسامہ، غلام یاسین، یاسر، عمران و دیگر شامل ہیں







