تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت کیا جارہا ہے , بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، صحت کے شعبے میں بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت کیا جارہا ہے۔

سندھ حکومت کی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں مفت دی جا رہی ہیں، سندھ حکومت نے جناح اسپتال کو عالمی معیار کا بنایا این آئی سی وی ڈی میں دل کے امراض کا علاج مفت کیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی طرز کے 11 اسپتال قائم کیے، ایک سال میں این آئی سی وی ڈی سے 2 اعشاریہ 9 ملین مریض علاج کرا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں دل کے امراض کا علاج مفت کیا جا رہا ہے، سندھ میں کینسر کا منہگا ترین علاج مفت کیا جارہا ہے، ایک سال میں این آئی سی وی ڈی سے 2.9 ملین مریض علاج کرا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2008 تک سندھ میں صرف 10 جامعات تھیں، اس وقت 30 جامعات ہیں، 2017 میں گمبٹ میڈیکل کالج قائم کیا، سندھ نے 2022 میں تاریخی سیلاب کا سامنا کیا، سندھ میں تخفیف غربت پروگرام شروع کیا

جواب دیں

Back to top button