
نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی خودکشی کی وجہ سامنے آگئی ہے ۔
نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے اقدام خودکشی کی تفتیش میں بڑی اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔
پولیس کہ تحقیقاتی ٹیم نے لڑکی کے موبائل کالز کی تفصیلات حاصل کی ۔
تفتیشی ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک نوجوان کو شامل تفتیش کیا گیا تھا ، لڑکے کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرکے تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ اپنے آبائی علاقے نارنگ منڈی میں ایک لڑکے کو پسند کرتی تھی اور اسی سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
لیکن گھر والے فاطمہ کی پسند سے راضی نہیں تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقدام خودکشی سے قبل فاطمہ کی لڑکے سے 27 منٹ فون پر بات ہوئی تھی ۔
اہل خانہ سے دل برداشتہ ہو کر طالبہ فاطمہ نے خودکشی کی کوشش کی ۔







