
صومالی پریزیڈنسی کے ترجمان کے مطابق، ایران کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس آج (جمعرات) ہو گا۔
اطلاعات کے مطابق، امریکہ نے یہ اجلاس بلانے کی درخواست ک تھی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایران میں ہلاکتیں روکنے کے لیے فوری طور پر سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے پاس مصدقہ ویڈیوز اور گواہوں کے بیانات ہیں جس سے ایران میں بڑے پیمانے پر ماورائے عدالت قتل کی نشاندہی ہوتی ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر سے بڑے پیمانے پر پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لیے پرتشدد کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی ہے۔







