تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکا نے قطر کے العدید ائیربیس پر فضائی دفاع کیلئے نیا سیل قائم کردیا

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) اور علاقائی شراکت داروں نے قطر کے العدید ائیر بیس میں ایک نیا کوآرڈی نیشن سیل قائم کیا ہے جس کا مقصد فضائی اور میزائل دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

 

نیا مڈل ایسٹ ائیر ڈیفنس-کمبائنڈ ڈیفنس آپریشنز سیل (MEAD‑CDOC) کمبائینڈ ائیر آپریشنز سینٹر (CAOC) میں واقع ہے اور اس میں امریکا اور علاقائی شراکت داروں کے اہلکار شامل ہیں۔

 

سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا کہ قطر میں قائم کمبائنڈ ائیر آپریشنز سینٹر 20 سال قبل قائم کیا گیا تھا اور اس وقت یہ 17 ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

 

اس سینٹر کے اندر بننے والا نیا سیل علاقائی ممالک کے درمیان فضائی اور میزائل دفاع کے لیے تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button