
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔
ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکیہ ایران میں فوجی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا تھا کہ ترکیہ نے بھی پاک سعودی عرب دفاعی اتحاد میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
بلوم برگ کے مطابق یہ انکشاف اس معاملے سے باخبر افراد نے کیا ہے۔ بلوم برگ کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اتحاد سے مشرق وسطیٰ اور اس سے بہت آگے تک طاقت کا توازن تبدیل ہو جائے گا۔







