تازہ ترینخبریںپاکستان

حالیہ سیلاب میں پاڑہ ہرنوں کی بڑی تعداد بہنے کا انکشاف

ملک میں سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر مثاثرہ علاقوں میں جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاڑہ ہرنوں کی بڑی تعداد سیلابی پانی میں بہہ گئی ہے۔

حالیہ سیلاب اور مون سون بارشوں سے جہاں انسانی آبادیوں، لائیو اسٹاک اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا وہیں جنگلی حیات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

وائلڈ لائف سندھ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاڑہ ہرنوں کی بڑی تعداد سیلابی پانی میں بہہ گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں تیتروں کی ستر فیصد آبادی متاثر ہوئی ہے۔

پنجاب وائلڈلائف ماہرین کے مطابق سیلاب نے دریائے سندھ میں موجود نایاب انڈس ڈولفن کو بھی متاثر کیا ہے۔

پاکستان میں ممالیہ جانوروں کی کل تعداد ایک سو اٹھاسی ہے، جس میں سے اکہتر بلوچستان میں پائے جاتے ہیں۔ پرندوں کی کل تعداد چھ سو چھیاسٹھ ہے، جن میں سے تین سو چھپن بلوچستان میں پائے جاتے ہیں۔

ایک سو چوہتر رینگنے والے جانوروں میں سے چورانوے بلوچستان میں موجود ہیں، جب کہ جل تھلی جانوروں کی چودہ اقسام میں سے آٹھ بلوچستان میں پائی جاتی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آئی بیکس، بلیو شیپ، برفانی چیتا، بھورا ریچھ ، اور تیندوے جیسے نایاب جانور پائے جاتے ہیں۔

حالیہ سیلاب کے دوران دریائے سندھ کے جنگلات میں رینگنے والے جانداروں کی اکثریت پانی میں بہہ گئی ہے اور ان کے بل مکمل طور پر زیر آب آگئے۔ ان جانداروں میں سانپ، چھپکلیاں، کیڑے مکوڑے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button