تازہ ترینخبریںدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ ’امریکی ریاست کی بنیادوں‘ کے لیے خطرہ ہیں: صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو ’شدت پسند‘ قرار دیا سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے حامیوں نے ’ہماری ریاست کی بنیادوں‘ کو خطرے میں ڈالا۔
گزشتہ شب امریکی صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ری پبلکن حامی شدت پسند ہیں جو ہماری ریاست کی بنیادوں کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔ان لوگوں سے مساوات اور جمہوریت کو خطرہ ہے۔ ہم اگر اس بات کو نہیں سمجھتے تو اپنا نقصان کریں گے۔‘
فلاڈیلفیا میں خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے اُن ریپبلکنز پر ایک غیرمعمولی لفظی حملہ کیا جو ٹرمپ کے ’امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں‘ کے نظریے کو اپناتے ہیں۔ امریکی صدر نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ جوابی وار کریں۔
جو بائیڈن نے ٹرمپ اور اُن کے حامیوں کے بارے میں کہا کہ ’وہ غصے کو گلے لگاتے ہیں۔ وہ افراتفری میں پروان چڑھتے ہیں۔ وہ سچ کی روشنی میں نہیں بلکہ جھوٹ کے سائے میں رہتے ہیں۔‘
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’امریکہ میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، کبھی نہیں، بات ختم۔‘
گزشتہ سال واشنگٹن میں امریکی کیپیٹل ہل پر سخت گیر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے حملہ کیا تھا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ شہریوں کو امریکی جمہوریت کا دفاع کرنا ہوگا۔ یہ لوگ ’اس ملک کے لیے خطرہ ہیں۔ اس کی حفاظت کریں اور اس کے لیے کھڑے ہو جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button