تازہ ترینخبریںپاکستان

حضرت بہاالدین زکریا کے عرس کا آج ملتان میں آغاز

حضرت بہاالدین زکریا کا 783 واں تین روزہ سالانہ عرس اج سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔

حضرت بہاالدین زکریا رحمت اللہ 27 رمضان المبارک 566 ہجری میں کروڑ لال عیسن کے مقام پر پیدا ہوئے انہوں نے حدیث کی تعلیم بخارا، ثمر قند اور مدینہ منورہ سے حاصل کرنے کے بعد اپنی ساری زندگی برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کو پھیلانے میں وقف کردی، انہوں نے برصغیر سمیت جنوبی ایشیا میں سلسلہ سہروردیہ کی بنیاد رکھی-

شیخ الحدیث بہاالدین زکریا کو اس خطہ میں پہلی اقامتی درسگاہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں دوردراز سے آنے والے ہزاروں طلبا نے قران اور حدیث کی تعلیم حاصل کر کے اس تعلیم سے معاشرے کو منور کیا۔

حضرت بہاالدین زکریا 95 برس کی عمر میں سات صفر 661 ہجری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے لیکن انکی امن بھائی چارے اور مساوات کی تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے کے اج بھی ہر رنگ و نسل اور مذاہب کے لوگ انکے عرس میں شامل ہوتے ہیں اور انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button