تازہ ترینخبریںپاکستان

طالبان کو بھتا نہ دینے پر ایم پی اے کو نشانہ بنایا گیا: ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر  ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کے ایم پی اے ملک لیاقت خان پر قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف قیادت کی خاموشی معنی خیز ہے۔

 ایمل ولی خان نے کہا کہ اطلاعات ہیں طالبان کو بھتا نہ دینے پر ملک لیاقت خان کو نشانہ بنایا گیا۔ ایم پی اے ملک لیاقت کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں لیکن اس معاملے پر صوبائی حکومت کی خاموشی عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button