تازہ ترینخبریںپاکستان

ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں 4 عزادار جاں بحق، متعدد زخمی

نویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر روہڑی میں  ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں 4 عزادار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پرسہ دینے کی کوشش میں متعدد عزادار زخمی بھی ہوئے جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں شدید زخمی ہونے والے عزاداروں کو روہڑی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں رش کی وجہ سے سانس رکنے کے باعث کئی عزا دار بے ہوش بھی ہوئے جبکہ جاں بحق افراد میں سے ایک شخص کی شناخت ہو سکی ہے، دیگر کی شناخت کاعمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button