تازہ ترینخبریںپاکستان

پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ کا مؤقف سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ کا مؤقف سامنے آگیا

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جب تک آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  وزارت پیٹرولیم کے ذریعہ سمری نہیں بھجواتی ہم سمری وزیراعظم کو نہیں بھجواسکتے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بہت ضروری ہوا تو کل شام تک موصول ہونے والی سمری وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی، عام حالات میں ہر ماہ 14 تاریخ کو  قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم سے موصول ہوتی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کی سمری اوگرا کی سفارشات پر مبنی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button