تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

بخار سے خبردار کرنے والی ایپل کی نئی گھڑی کی آمد جلد متوقع

اس موسمِ خزاں میں ایپل واچ کے چند نئے ماڈلز کے لانچ ہونے کی توقع ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ایپل واچ کی سیریز 8 میں ایک حساس تھرمامیٹر موجود ہوگا جو پہننے والے کو بخار سے آگاہ کر سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایپل واچ سیریز 8 میں جسمانی درجہ حرارت کا سینسر شامل ہو گا جو بخار کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بخار کا پتہ لگانے کے بعد اسمارٹ واچ ڈاکٹر سے رابطہ کرنے یا خصوصی تھرمامیٹر استعمال کرنے کا مشورہ دے سکتی ہے۔

ایپل کی  جانب سے واچ سیریز 8 کو 3 اقسام میں جاری کرنے کا منصوبہ ہے، ایپل کی گھڑی میں بھی S8 چپ شامل ہونے کی توقع ہے جس میں S7 جیسی خصوصیات ہو سکتی ہیں۔

ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں اور ماہرین کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ایپل کی جانب سے مضبوط اسمارٹ واچ کا ایک نیا ماڈل بھی لانچ کیا جائے گا جو خاص طور پر ایتھلیٹس کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایپل نے گزشتہ برس جون میں تھرمامیٹر واچ لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس واچ کو 2022ء میں لانچ کیا جائے گا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رواں سال کے آخر تک تھرمامیٹر سینسر کو نئی اسمارٹ واچ کے ماڈل میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button