تازہ ترینخبریںپاکستان

بجلی کا بحران مزید سنگین: وزارت توانائی نے ویب سائٹ پر ڈیٹا دینا بھی بند کردیا

بجلی کا بحران ختم ہونے کے بجائے مزید سنگین ہو گیا اور وزارت توانائی نے ویب سائٹ پر ڈیٹادینا بھی بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت لوڈشیڈنگ میں کمی کا وعدہ پورا نہ کرسکی ، ملک میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہو گیا اور شارٹ فال7ہزار300 میگاواٹ تک جا پہنچا۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار900 میگا واٹ اور طلب29 ہزار200 میگا واٹ تک بڑھ گئی تاہم وزارت پاور کا لوڈشیدنگ پر موقف سامنے نہ آسکا جبکہ وزارت پاور نے ویب سائٹ پر ڈیٹا دینا بھی بند کر دیا۔

بحران کے باعث شہروں میں چھ سےآٹھ اوردیہات میں دس سےبارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، جس نے شہریوں کا جینا دو بھرہوگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی والے بھی کےالیکٹرک کےرحم وکرم پر ہے ، بارہ سےچودہ گھنٹےبجلی غائب رہنامعمول بن گیا ہے، وقفے وقفے سے بجلی کی بندش سے شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

گذشتہ روز سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی واحد کمپنی کے الیکٹرک کو حکومتی تحویل میں لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت نے طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا۔

غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پرعوام کاغصہ بڑھنے لگا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح بجلی کے بل دبا کر آ رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ بھی اسی طرح ہورہی ہے، شہبازشریف مہربانی کریں گھرچلےجائیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت نےوعدہ کیامگرریلیف نہیں دیا، پاکستان میں رہنےوالوں کیلئےکوئی سہولت نہیں، کاروبارتباہ ہورہا ہے،عوام دلدل میں دھنستےجارہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button