تازہ ترینخبریںسیاسیات

مرد پولیس اہلکار میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے، ایمان مزاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔

ایمان مزاری  نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مرد پولیس اہلکاروں نے میری ماں کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے صرف یہ بتایا گیا کہ گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ یہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں ان کے پیچھے آؤں گی، میری والدہ کو گرفتار نہیں اغواء کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو جبراً لاپتہ کیا گیا ہے، گرفتاری میں وجوہات بتائی جاتی ہیں، میری والدہ کو لے جاتے ہوئے کچھہ نہیں بتایا گیا، اسی لیے کہتی ہوں کہ میری والدہ کو گرفتار نہیں، اغوا کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button