تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

‏شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا بیٹی نے تصدیق کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

شیریں مزاری پر دائر کیے گئے کیسز کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

ایف آئی آر کے مطابق شیریں مزاری کے خلاف 11 مارچ 2022 کو شکایت نمبر 1272 درج کی گئی تھی۔

دستاویز کے مطابق شیریں مزاری پر زمین پر ناجائز قبضے کا الزام ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو کچھ دیر قبل ان کی رہائشگاہ کے باہر سے اٹھا لیا گیا ہے۔

انہوں نے تمام کارکنان کو تھانہ کوہسار کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

شیریں مزاری کے خلاف ڈپٹی کمشنر راجن پور کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا

شیریں مزاری کے خلاف درج ایف آئی آر کا عکس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button