تازہ ترینخبریںسیاسیات

شہباز شریف نواز شریف سے مشاورت کیلیے لندن جارہے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور  ن لیگ کا پارٹی وفد لندن جارہا ہے جو وہاں نواز شریف سے مشاورت کرے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن جا رہے ہیں اور سیاسی بیروزگار یاد رکھیں کہ ن لیگ کا پارٹی وفد بھی جارہا ہے جو لندن میں نواز شریف سے مشاورت کرے گا اور سیاسی جماعتوں میں مشاورت معمول کی بات ہے، لیکن جن کے پاس کچھ دکھانے کو نہیں ہے ان کو بات کرنے کیلیے موضوع مل گیا، ہم وہ کریں گے جو پاکستان کےعوام کے حق میں بہتر ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی سازش کو پنجاب میں دہرانے کی کوشش جاری ہے، آئین شکنی کرکے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے جو کہ غنڈہ گردی ہے، سیاسی بے روزگار سودا بیچ رہے ہیں، وزارت قانون کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس کا سدباب کیا جائے کہ آئندہ کوئی ایسا کرنے کی جرات نہ کرسکے، وفاقی حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹس پر جواب دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی کا صفحہ خالی ہے اس لیے جعلی خط لہرا رہے ہیں اگر ایک بھی چیز کارکردگی دکھانے کے لیے ہوتی تو انہیں جھوٹا سازشی خط نہیں لانا پڑتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button