تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

دنیا کا وفادار ترین ملازم، نام گنیز بک میں درج

کسی ایک کمپنی کے لیے 84 برس سے کام کرنے والے دنیا کے سب سے وفادار اور پرانے ملازم والٹر اورتھمین نے اپنا نام گنیز بک میں درج کروالیا، ان کا تعلق جنوبی امریکی ملک برازیل سے ہے۔

والٹر اورتھمین کی اس وقت عمر 100 برس ہے، اور انہوں نے برازیل کے شہر برسک میں واقع ٹیکسٹائل کمپنی انڈسٹریز ریناکس میں 1938 میں اپنی ملازمت کا آغاز فقط 15 برس کی عمر میں کیا۔

اس طویل ملازمت اور وفاداری نے ان کا نام آفیشل طور پر گنیز بک آف ریکارڈ میں درج کرایا ہے۔ اس طرح انہیں اسی کمپنی کے ساتھ ملازمت کرتے ہوئے 84 برس گزرچکے ہیں۔

والٹر اورتھمین نے ملازمت کا آغاز کمپنی کے شپنگ ڈپارٹمنٹ میں بطور اسسٹنٹ کیا، جس کے چند سال بعد وہ ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹ ہوگئے اور بعدازاں سیلز منیجر ہوئے۔

اس طویل کیریئر کے دوران مسٹر والٹر سیلز کے حوالے سے دنیا بھر کے دوروں پر گئے اور 9 مختلف کرنسیوں میں اپنی تنخواہ کے چیک وصول کیے۔ اس دوران انہوں نے برازیل کے ایوی ایشن کی تاریخ  کے تقریباً تمام ہی کمرشل ایئر لائن کو اپنے سفر کے لیے استعمال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button