تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مہوش حیات شیشہ پیتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کر کے معاشرے کو کیا پیغام دینا چاہتی ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل مہوش حیات نے شیشہ پیتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جس پر اُنہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات اپنے خیالات، بیانات اور پہناوے سے متعلق کافی بے باک مانی جاتی ہیں، متعدد پلیٹ فارمز پر مخلتف ملکوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مہوش حیات کی حالیہ ویڈیو نے مداحوں کو غصہ دلا دیا ہے۔

مہوش حیات کی جانب سے گزشتہ شب اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس مں وہ شیشہ (تمباکو) پیتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

 انسٹا گرام پر 4.7 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ موش حیات شیشہ پیتے ہوئے اس کا دھواں بھی ہوا میں اُڑا رہی ہیں جس پر مداح سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔

مداحوں کا مہوش حیات کی ان اسٹوری پر ردِ عمل میں کہنا ہے کہ مہوش حیات کو رمضان کا احترام کرنا چاہیے۔

انٹرنیٹ صارفین و مداحوں کا تبصرے میں کہنا ہے کہ اگر مہوش حیات شیشہ پی ہی رہی تھیں تو اُنہیں رمضان میں ایسی ویڈیو اپلوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button