تازہ ترینخبریںپاکستان سے

کیا الیکشن کمیشن نےعام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں؟

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور، وزارت ہاؤسنگ اور ادارہ شماریات کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی نے ساتویں مردم شماری کے حتمی نتائج 31 دسمبر 2022 تک دینے کا مطالبہ کیا ہے مردم شماری نتائج بروقت ملنےسےنئی حلقہ بندیاں کرنےمیں آسانی ہو گی حلقہ بندیاں کرنےمیں 4سےساڑھے ماہ تک کا وقت درکار ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرانا آئینی طور پر لازم ہے حلقہ بندیاں ہونے کے بعد ووٹرلسٹوں میں بھی نظر ثانی ضرروی ہوتی ہے ادارہ شماریات نےمردم شماری نتائج 31دسمبر 2022 تک دینے کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق مردم شماری حتمی نتائج فروری 2023 تک ای سی کو دینےکا کہا گیا تھا ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کا آغاز یکم اگست 2022 سے ہو گا۔ ای سی مردم شماری نتائج کی بروقت فراہمی کیلئے 2 مراسلے لکھ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button