
ویڈیو: بھوکے ریچھوں نے گوشت کیلئے گاڑی پر دھاوا بول دیا
امریکا میں بھوکے ریچھ نے گاڑی پر دھاوال بول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھوکے ریچھ نے سینڈوچ کا ذائقہ چکھنے کے لیے گاڑی کے دروازے کو دو مرتبہ کھولنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوکے ریچھ ایک شخص کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کررہے ہیں، ریچھوں نے گاڑی میں موجود سینڈوچ کھانے کے لیے دوسری مرتبہ بھی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
امریکی شہری بل ڈووال نے بتایا کہ وہ اپنی کتے کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے جب ریچھ کے بچے گاڑی کے قریب پہنچے تو ان کے پاس سینڈوچ اور گوشت موجود تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا دھیان اپنے پالتو کتے کی طرف تھا کہ اچانک ان کی نظر گاڑی کے قریب آتے ریچھوں پر پڑی، وہ گاڑی کے قریب آئے اور دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے لگے۔
بل نے کہا کہ وہ بازار سے تازہ گوشت لے کر واپس آئے تھے، جیسے ہی گاڑی کا دروازہ کھولنا شروع کیا تو ریچھوں کے بچے قریب آنے لگے انہوں نے فوری دروازہ بند کرلیا۔
امریکی شہری نے کہا کہ ریچھ کا ایک بچہ ضرور آئرش رہا ہوگا اسی لیے یہ شاید کورن گوشت کی تلاش میں تھا اور دروازے کے بالکل سامنے آگیا تھا۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
BEAR-Y CUTE VIDEO: Bill Duvall recorded two baby bears sniffing around his driveway in his Sierra Madre home on Churchill road. One of the cubs climbs right up to the window of their truck and manages to open it twice! 🐻🧸🐾😍 https://t.co/EeZsW98hGt pic.twitter.com/L2kVrLtFuX
— ABC7 Eyewitness News (@ABC7) March 18, 2022