Uncategorized

پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری

وزیر اعلی پنجاب نے صوبے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس شروع کر نے کے فیصلے کی منظوری دے دی. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدار ت اجلاس ہوا. اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے کہا پنجاب خطے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا جبکہ ایئر ایمبولینس سروس سے دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہوگا اور ریسکیو سروسز کوبھی نئی شناخت ملے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بر وقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے اس لئے ایئر ایمبولینس کے اجرا کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button