Uncategorized

افغان میں فٹبال میچ، طالبان کمانڈر نے ٹرافی دی

ا فغانستان میں جاری دو دہائیوں کی جنگ کے بعد امن بحال ہونا شروع ہو گیا جبکہ افغانستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
افغانستان کے صوبے ہرات میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے فائنل میں شرکت کے لیے مقامی طالبان کمانڈر مولوی شیر احمد درجنوں طالبان کے ہمراہ گراؤنڈ میں پہنچے۔ طالبان کمانڈر مولوی شیر احمد اور طالبان کے دیگر افراد نے سیکڑوں فٹبال شائقین کے درمیان بیٹھ کر میچ دیکھا۔
اس موقع پر لیگ کے منتظمین نے فائنل کی فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لیے طالبان کمانڈر مولوی شیر احمد کو دعوت دی اور انہوں نے فاتح ٹیم انعام دیا۔
واضح رہے کہ فٹبال لیگ کے فائنل میچ میں سیکڑوں شائقین اور بااثر مقامی افراد بھی موجود تھے۔ میچ کے درمیانی وقفے میں شائقین نے طالبان رہنماؤں کے ہمراہ نماز پڑھی اور فائنل لیگ کا مکمل میچ دیکھا۔ لوگوں نے میچ میں دیدنی شوق و جذبے کا مظاہرہ کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button