Uncategorized

عمران خان نے رمیز راجہ کو نیا چیئر مین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی اور سابق کپتان رمیز راجہ سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ عمران خان نے رمیز راجہ کو نیا چیئر مین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیدیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کی مدت ملازمت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے جسکے بعد وزیراعظم کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ ان کے عہد ےمیں توسیع نہیں کی جائے گی۔
اسی حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئر مین کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا نام سامنے آ رہا ہے، ان کو چیئر مین پی سی بی بنانے کی مخالفت سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے بھی کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سابق ٹیسٹ کپتان رمیز راجا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں پاکستان کرکٹ کی زبوں حالی اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم سے چیئر مین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ نے ملاقات میں پی سی بی کے امور پر مشاورت کی گئی، ملاقات کے دوران احسان مانی نے عمران خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے امور پر بریفنگ دی۔
ذائع کے مطابق ملاقات کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ کے سٹرکچر کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم پی سی بی گورننگ بورڈ کے ممبران کا فیصلہ کرینگے جبکہ رمیز راجہ کو نیا چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کا عندیہ دیدیا گیا۔
ملاقات کے بعد احسان مانی نے وزیراعظم سے ملاقات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کی تفصیلات پر وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ آ جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button