Uncategorized

افغانستان کے خلاف چار اہم کھلاڑیوں کو آرام دیئے جانے کا امکان

افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے چار اہم کھلاڑیوں کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز 3 ستمبر سے سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں شیڈول تین میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی اور حسن علی کو آرام دیا جا سکتا ہے۔ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو کم کرنے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تناظر میں لیا گیا ہے ۔ چاروں کرکٹرز گزشتہ ایک سال سے متواتر طور پر مختلف سیریز کھیلتے آ رہے ہیں۔
ٹیگز :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button