سپورٹس

کائنات نے شوہر کو چھکا لگایا، وکٹ بھی اڑا دی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے شوہر کو چھکا لگایا اور اس کی وکٹ بھی اڑا دی .
کائنات امتیاز کی شوہر کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔


کائنات امتیاز ان دنوں شمالی علاقہ جات کی سیر پر ہیں جنہوں نے باشو ویلی سکردو میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات نے پہلے شوہر کی گیند پر زوردار شاٹس کھیلے اور ایک گیند پر چھکا بھی لگایا۔جب بولر کے شوہر کی بیٹنگ کی باری آئی تو کائنات نے انہیں بولڈ کردیا۔
کائنات امتیاز رواں برس مارچ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button