Uncategorized

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کرس کینز وینٹی لیٹر پر منتقل

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کرس کینز کوطبیعت خرابی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔.سابق کرکٹر 51 سالہ کرس کینز دل کی سرجری کے بعد اب لائف سپورٹ پر ہیں۔
ڈاکٹروں نے کرس کینز کی حالت کو نازک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرس کینز کی حالت خطرے میں ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بہترین آل راؤنڈروں میں سے ایک سمجھے جانے والے کرس کینز نے 1989 سے 2006 کے درمیان نیوزی لینڈ کے لیے 62 ٹیسٹ، 215 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
کرس کینز کے والد لانس کینز نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کرس کینز کی بیماری سے متعلق کہا کہ ان کی ہمدردی کرس کینز کے ساتھ ہے اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button