Uncategorized

ٹک ٹاک نے فیس بک کو شکست دے دی

چین کی مقبول سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک، فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بازی لے گئی۔
2020 میں ہونے والے عالمی سروے کے مطابق ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈنگ کے مقابلے میں فیس بک سے کافی آگے نکل چکی ہے۔
ریسرچ کمپنی کے مطابق گزشتہ سال ٹک ٹاک دنیا بھر میں ایک ارب جب کہ صرف امریکا میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے ڈاؤن لوڈ کی۔
گزشتہ چند سالوں پر نظر ڈالیں تو ٹک ٹاک نے صارفین کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں بھرپور کامیابی حاصل کی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے اور ایپ امریکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے پر مجبور کرنے کی کوششوں کے باوجود ملک میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
اسی کے پیشِ نظر فیس بک کی زیر ملکیت ایپ انسٹاگرام نے ویڈیو کے مختلف فیچرز متعارف کروائے تھے تاہم پھر بھی ٹک ٹاک کی مقبولیت میں کمی واقع نہ ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button