Uncategorized

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

وزیراعظم عمران خان تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تربیلا ڈیم توسیع کے منصوبے سے بہترین نتائج ملیں گے جب کہ تربیلا کی ٹنل فائیو سے ڈیم کی زندگی بڑھ جائےگی، اس کے علاوہ داسو اور بھاشا کا بروقت بننا بہت ضروری ہے، مہمند ڈیم 2025 اور بھاشا 2028 میں تیار ہوجائیں گے جب کہ اگلے 10 سال میں ملک میں 10 نئے ڈیمز بنیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ جو بجلی بنانے کے معاہدے کیے گئے، وہ دنیا کے مہنگے ترین معاہدے ہیں، دریائے سندھ کے سارے راستے سے سستی بجلی بناسکتے تھے تاہم اب ہم بجلی کا استعمال کریں یا نہ کریں، ادائیگی کرنی ہوتی ہے لہذا ہم نے مہنگی بجلی سے نجات حاصل کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button