تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

انڈین پنجاب کے مختلف سرحدی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں٬ بی بی سی

بی بی سی کا کہنا ہے کہ ابھی ابھی پٹھان کوٹ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار جگل پروہت نے بتایا ہے کہ انھوں نے اور ساتھی کیمرہ مین انتارکش جین نے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی اور آسمان میں روشنی دیکھی۔

بی بی سی نامہ نگار کے مطابق ’انڈین فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرونز سے حملے ہوئے ہیں اور ان ڈرون کو مار گرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہر طرف بلیک آؤٹ ہے۔‘

امرتسر میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار رویندر سنگھ رابن نے بتایا کہ ’شہر میں یکے بعد دیگرے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ڈرونز بھی دیکھے گئے اور ایئر فورس سٹیشن کے قریب فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ تاہم حکام نے کہا ہے کہ اب تک اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔‘

دریں اثنا بی بی سی کے نامہ نگار راگھویندر راؤ جو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے پونچھ سیکٹر کے قریب سورنکوٹ میں موجود ہیں، نے رپورٹ کیا ہے کہ ’کل اور آج پونچھ میں شدید گولہ باری ہوئی جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم سورنکوٹ ایل او سی سے تھوڑا دور ہے اور یہاں گولہ باری کا زیادہ اثر نہیں ہوا

جواب دیں

Back to top button