جرم کہانی

مظفرگڑھ میں زمیندار نے کھیت میں گھسنے والے گدھے کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں

مظفرگڑھ میں زمیندار نے اپنے کھیت میں گھسنے والے گدھے کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں۔

واقعہ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں پیش آیا جہاں مقامی زمیندار نے اپنے کھیتوں میں پانی پینے کے لیے داخل ہونے والے گدھے کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں۔

ایس ایچ او تھانہ جتوئی کے مطابق ملزم نے کسّی کے وار کرکے گدھے کی ٹانگیں کاٹیں۔

پولیس نے گدھے کے مالک کی مدعیت میں تھانہ جتوئی میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

زخمی ہونے والے گدھے کو محکمہ لائیو اسٹاک نے طبی امداد فراہم کردی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button