سیاسیات

نواز شریف آج رات 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج رات 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا دورۂ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ وہاں پر اپنا چیک اپ کرائیں گے۔

نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گی، سابق وزیرِ اعظم کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button