پاکستان

ابراہیم رئیسی کی شہباز شریف سے ملاقات: پاکستان اور ایران کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد آپ پہلے سربراہِ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ایران پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button