دنیا

ایٹمی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا:ایرانی میڈیا

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ اصفہان شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جوہری تنصیبات "مکمل طور پر محفوظ” ہیں جب کہ ایک امریکی اہلکار نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے اندر حملہ کیا لیکن جوہری مراکز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ’ابل اعتماد ذرائع‘ کے حوالے سے بتایا کہ "ان تنصیبات میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں کچھ غیرملکی میڈیا میں شائع ہونے والی معلومات غلط ہیں”۔

قبل ازیں ایرانی العالم ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ تبریز میں دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی ذرائع کی وجہ سے آئیں اور شہر میں زمین پر کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ارنا‘ کے مطابق ملک کے مرکز میں کم از کم ایک دھماکے کی اطلاعات کے بعد ایران نے کئی صوبوں میں اپنے فضائی دفاع کو فعال کر دیا۔ مہر خبررساں ایجنسی نے شپنگ حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تہران سمیت متعدد ہوائی اڈوں پر کمرشل پروازیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

ذرائع نے ایرانی فارس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اصفہان شہر میں فضائی دفاعی نظام کو مشکوک ڈرون کے فضائی حدود میں داخلے کے بعد فعال کردیا گیا۔

نیم سرکاری ایجنسی نے مزید کہا کہ شہر کے شمال مغرب میں ایک فوجی اڈے کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اس سے قبل فضائی نیوی گیشن کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے تہران، اصفہان اور دیگر علاقوں کے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button