سیاسیات

نئی سیاسی جماعت کیلیے شاہد خاقان نے بڑا قدم اٹھا لیا

سابق وزیراعظم اور سینیئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کر لیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور سینیئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی جو نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل میڈیا میں بات کر رہے تھے اب اس جانب عملی قدم بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی آج الیکشن کمیشن پہنچیں ہیں اور انہوں نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے کوائف جمع کرائے ہیں۔

اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سیاسی جماعت کی جرسٹریشن کرا رہے ہیں جس   کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ نئی سیاسی جماعت ملکی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور آئندہ انتخابات میں یہ نئی سیاسی جماعت مکمل تیاریوں کے ساتھ حصہ لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button