پاکستان

بارود بھری گاڑی کا دھماکا، 5 چینی باشندے ہلاک

شانگلہ میں بشام کے مقام پر ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہو گئے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی ہے۔

انہوں نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں 5 چینی باشندے ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا ہے کہ مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جسے دیگر زخمیوں کے ساتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button