سپیشل رپورٹ

لندن کے مرکزی ریلوے سٹیشن پر آویزاں حدیث ہٹانے کا معاملہ کیا ہے؟

لندن کے کنگز کراس سٹیشن کے مرکزی بورڈ سے مسلم مقدس مہینے رمضان کے لیے درج ایک پیغام کو ہٹا گیا ہے۔ یہ پیغام دار اصل نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث تھی۔ برطانیہ میں ریل نظام کی کمپنی ’نیٹ ورک ریل‘ نے کہا ہے کہ یہ پیغام ٹرین روانگی کے مرکزی بورڈ پر نہیں ہونا چاہیے تھا۔

نیٹ ورک ریل نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ’مرکزی بورڈ پر ماہ رمضان کی خوشی سے متعلق کوئی پیغام کیوں نہیں لکھا گیا جب کہ ایک حدیث کا استعمال کیوں کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ معاملہ تب شروع ہوا جب برطانیہ کے ایک ادارے ’ہیومینسٹس یو کے‘ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’عوامی ٹرین سٹیشنوں کو "گناہ گاروں کو توبہ کرنے کی ترغیب نہیں دینی چاہیے۔ تاہم بہت سے لوگوں نے روانگی بورڈ پر درج اس پیغام کو سراہا بھی ہے۔

برطانیہ کے ٹی وی چینل اسلام چینل نے ایکس پر اسے غیر متوقع جگہوں پر رمضان کی خوبصورتی سے تعبیر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button